گروگرام انتظامیہ نے 8نامزد مقامات سے نماز کی اجازت کو کیا منسوخ

,

   

گروگرام۔مقامی لوگوں اور مختلف ریسڈنٹس ویلفیر اسوسیشن(آر ڈبلیو اے) کے اعتراض کی وجہہ سے منگل کے روز گروگرام ضلع انتظامیہ نے نماز ادا کرنے کے لئے نامزد8مقامات سے اجازت کو منسوخ کردیاہے۔

ان مقامات میں بشمول بنگالی بستی سیکٹر49‘ وی بلاک ڈی ایل ایف 3‘ سورت نگر فیس ون‘ کھیڈی مجرا گاؤں کے باہر اوردوارکار ایکسپریس دولت آباد گاؤں کے قریب‘ سیکٹر68رام گاؤں کے قریب‘ ڈی ایل ایف اسکوئر کے قریب اورگاؤں رام پور سے ناکھولا روڈ تک شامل ہیں۔]

اس سے ہٹ کر ایک کمیٹی بھی ڈپٹی کمشنر گروگرام کی نگرانی میں تشکیل دی گئی ہے تاکہ نماز ادا کرنے کے لئے مقامات کی شناخت کی جاسکے جس میں سب ڈویثرنل مجسٹریٹ(ایس ڈی ایم)‘ اسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) ہندو/مسلم تنظیم کے ممبران اور دیگر سماجی تنظیموں کواس میں شامل کیاگیاہے۔

تمام فریقین سے بات چیت کے بعد مذکورہ کمیٹی مستقبل میں نماز ادا کرنے کے لئے کون سے مقام استعمال کیاجاسکتا ہے اس کا فیصلہ کرے گی تاکہ مقامی لوگوں کو کسی قسم کی کوئی تکلیف پیش نہیں ائی۔

مذکورہ کمیٹی اس بات کا بھی یقینی بنائے گاکہ نماز سڑک یا کسی عوام مقام پرادا نہیں کی جائے۔ اس کے علاوہ نماز کی ادائیگی کے لئے مقام کے شناخت پر مقامی لوگوں کو بھی اعتراض نہیں ہو سکے۔

گروگرام پولیس کے ترجمان سبھاش باکون نے کہاکہ ”نماز کسی عید گاہ یا مسجدیا پھر نامزد مقام پر ہی ادا کی جاسکتی ہے۔

کمیٹی کے فیصلے کے پیش کی وجہہ دونوں تنظیموں کے بھائی چارہ او رسماجی ہم آہنگی برقرار رہنی چاہئے جس کے لئے ضلع انتظامیہ سنجیدہ ہے۔

اس کے لئے دو تنظیموں کا تعاون درکار ہے“۔ دونوں تنظیموں پر نظم ونسق کی برقرار کی ذمہ داری ہے۔ کسی بھی عوامی یا کھلے مقام پر نماز ادا کرنے کے لئے انتظامیہ سے اجازت چاہئے۔

بوکن نے کہاکہ ”اس ضمن میں گروگرام پولیس کی جانب سے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس چوکسی اختیار کئے ہوئے ہے“۔