گروگرام سیکٹر 10میں مشتبہ گاؤ تسکروں پر گاؤ رکشکوں کی فائیرنگ

,

   

جمعرات کے روز تقریبا3بجے کے قریب مذکورہ واقعہ پیش آیا‘جب متاثرین اور دیگر والینٹرس مبینہ طور پر سفید رنگ کی مہیندر بولیرو م پک اپ ٹرک میں دیکھا جس میں بہت ساری گائے تھیں‘ یہ واقعہ بھونڈسی میں چیک پوائنٹ کے قریب پیش آیا۔

گروگرام۔جمعرات کے روز سیکٹر 10میں اپنے دیگر تین ساتھیو ں کے ساتھ مشتبہ گاؤ تسکروں کا تعقب کرنے گاؤ رکشک گروپ کا ایک 26سالہ شخص فائیرنگ کا شکار ہوگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کے سینے میں گولی لگی ہے اور سکیٹر38میں مادانتی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس نے بتایا کہ موہت عرف مانو مانسیر کا ساکن ہے جس نے خود کو گاؤ رکشک کے حیثیت سے متعارف کروایا ہے۔

اس کے علاوہ وہ بجرنگ دل کا ضلع کنونیر بھی ہے۔

پولیس کے مطابق تعقب 40منٹوں تک چلتا رہا ہے۔جمعرات کے روز تقریبا3بجے کے قریب مذکورہ واقعہ پیش آیا‘جب متاثرین اور دیگر والینٹرس مبینہ طور پر سفید رنگ کی مہیندر بولیرو م پک اپ ٹرک میں دیکھا جس میں بہت ساری گائے تھیں‘

یہ واقعہ بھونڈسی میں چیک پوائنٹ کے قریب پیش آیا۔مبینہ طور پر مذکورہ گاڑی میں چھ لوگ سفر کررہے تھے۔ تین سامنے تھے جبکہ ماباقی تین کارگو کے حصہ میں موجود تھے۔

پولیس کی گئی شکایت میں منوج عرف منگل کو تعقب کرنے والی ٹیم کا حصہ تھا نے کہاکہ انہوں نے ٹرک ڈرائیو ر کو گاڑی روکنے کا اشارہ کیامگر وہ رکے نہیں۔ جب انہوں نے گاڑی کا تعقب کرنا شرفع کیاتو ٹرک ڈرائیور نے چیک پوائنٹ سے یوٹرن لے کر گروگرام کی طرف نکل گیا۔

اس نے مزید کہاکہ جب ہم ٹرک کو پکڑنے کے قریب تھے‘ ایک ملزم نے مبینہ طور پر ہماری ایس یو وی کے سامنے ایک گائے پھینکی۔

منوج نے ایف ائی آر میں کہاکہ ”جب تسکری کرنے والے بادشاہ پور پہنچے تو انہوں نے دو اورگائے گاڑی کے باہر پھینکنے اور واٹیکا چوک سے جھارسا گاؤں کی طرف بڑھ گئے۔

جب وہ بختاور چوک کی قریب پہنچے تو انہوں نے گاڑی سے ایک او رگائے باہر پھینکی‘ مگر ہم روکے نہیں۔ انہوں نے اپنی گاڑی بیری والا باغ کی طرف موڑی اور شکتی نگر کی طرف بڑے‘ جہاں پر انہوں نے گاڑی میں دو ناکارہ ٹائیر بھی ہم پر پھینکے“۔

پولیس میں کی گئی شکایت کے مطابق پھر مشتبہ لوگ کاڈی پور گاؤں جو سیکٹر 10میں ہے پٹوڈی چوک سے گذرتے ہوئے پہنچے اور ایک سرکاری اسکول کے سامنے روک گئے۔

منوج نے کہاکہ ”سامنے کی سیٹ پر ڈرائیور کے بازو بیٹھے ایک فرد نے ایک دیسی ساختہ ریوالور نکال کر چمکائی پھر مذکورہ ڈرائیور نے مونو پر گولی چلائی‘ جو ڈرائیور کی سیٹ پر بیٹھا تھا“۔

منوج نے مبینہ طور پر کہاکہ انہوں نے گولف کورس روڈ سے گذرتے وقت ہلپ لائن پر پولیس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر کوئی ردعمل نہیں ملا۔اس نے کہاکہ ”میں نے کم سے کم پندرہ مرتبہ پولیس سے رابطے میں آنے کی کوشش کی۔

مذکورہ مشتبہ لوگوں نے یہاں تک کہ میدانتا اسپتال کے قریب ہائی وے سے گذرتے ہوئے چیک پوائنٹ بھی توڑدیا۔ چالیس منٹ بعد جب ہم راجیو چوک پہنچے ہم سکیٹر 10پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں سے رابطہ کرنے سے قاصر ہیں۔جب میں ان سے بات کررہے تھا تسکروں میں سے ایک نے مونو پر اپنے بندوق سے گولی چلائی“۔

راجیو دسوال ڈپٹی کمشنر آف پولیس(ڈی سی پی) کرائم نے ان دعوؤں کو مسترد کیا اور کہاکہ تعقب کے وقت میں پولیس کی گاڑی بھی ان کے پیچھے موجود تھی۔

انہوں نے کہاکہ ”تعقب کے دوران گاڑی کے پیچھے پولیس موجود تھی۔انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ گاڑی تعقب کے دوران شہر میں 25کیلومیٹر تک گھومتی رہی۔نوح کے تاؤرو سے ٹرک حاصل کی گئی۔بہت جلد ہم مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیں گے“۔

واقعہ کے ویڈیوجو سوشیل میڈیاپر وائیر ل ہورہا ہے مذکورہ ٹرکو چیک پوائنٹ پر رکھی رکاوٹیں توڑتا دیکھا گیا ہے۔

مذکورہ پولیس نے مشتبہ لوگوں کی شناخت انجم‘ لیاقت‘ قائم‘ اشتیاق‘ دلشا د کی حیثیت سے ہوئی ہے تمام میوات کے حسین پور گاؤں کے رہنے والے ہیں۔پولیس نے کہاکہ ایک اور ساتھی کی شناخت ہونی باقی ہے“