گروگرام: ہریانہ کے گروگرام میں ہفتہ کی رات ایک شمشان گھاٹ کی دیوار گرنے سے دو لڑکیوں سمیت پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے آج یہاں یہ جانکاری دی۔پولیس نے مقامی لوگوں کے حوالے سے بتایا کہ دیوار پر لکڑی کھڑی کی گئی تھی جس کی وجہ سے گزشتہ رات دیوار جھک گئی اور گر گئی۔ دیوار اچانک گرنے سے اس کے پاس بیٹھے کچھ لوگ اور پاس کھیلتے بچے اس میں دب گئے ۔مرنے والوں کی شناخت تانیا (11)، خوشبو (10)، دیوی دیال (70)، منوج گابا (54) اور کرشنا کمار (52) کے طور پر کی گئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔