گرگاؤں میں گوشت گاڑی میں لاد کر جانے والے شخص پر ہجومی حملہ‘ ایک کی گرفتاری

,

   

گرگاؤں۔پولیس کی جانکاری کے مطابق ہریانہ کے ضلع گرگاؤں میں ہفتہ کے روز ایک 27سالہ شخص جو گاڑی میں بھینس کا گوشت لاد کر لے جارہاتھا راستہ میں ہی روک لایا اور بچاؤ کے لئے پولیس کی آمد سے قبل ہی مذکورہ شخص کے ساتھ بری طرح مارپیٹ کی گئی ہے۔

ایک پولیس عہدیدار نے کہاکہ جمعہ کی صبح یہ واقعہ پیش آیاہے اور اس کیس میں ایف ائی آر درج کرنے کے بعد ایک ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

واقعہ کے ویڈیو سوشیل میڈیا پر گشت کررہے ہیں جس میں مبینہ طور پر دیکھا جارہا ہے کہ کچھ لوگوں کا ایک گروپ گاڑی کے ڈرائیور کو لات اور گھونسے رسید کررہا ہے‘ وہیں ان میں سے ایک متاثر کو چھوٹی ہتھوڑی کے ساتھ کئی مرتبہ ماررہا ہے۔

ایک ویڈیو میں دیکھا جارہا ہے کہ متاثرہ کے اگے ایک پولیس جوان ٹی شرٹ او رٹریک پینٹ پہنے کھڑا ہے‘ وہیں کئی لوگ اس تشدد کو خاموش تماشائی بن کر دیکھ رہے ہیں۔

گرگاؤں پولیس پی آر او سبھاش بوکن نے پی ٹی ائی کو بتایا کہ ”متاثر ہ لقمان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی گاڑی میں بھینس کاگوشت نوح سے گرگاؤں کے صدر بازار علاقے کو منتقل کررہاتھا۔

جب وہ گرگاؤں پہنچا‘ اس کو تعقب کچھ موٹر سیکل سواروں نے کیا۔ اس نے اپنی گاڑی رفتار بڑھا دی مگر اس کوروک کر ان لوگوں نے بری طرح پیٹنا شروع کردیا“۔

مذکورہ پی آراو نے مزید کہاکہ اس کو بعد میں قریب کے ایک اور پولیس اسٹیشن سہنا لے گئے اور وہاں پر دوبارپ پیٹائی کی اور اس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہاکہ لقمان کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیاگیا اور ایک ایف ائی آر ائی پی سی کے متعلقہ دفعات بشمول فساد‘ بے ہودگی‘ نقصان پہنچانے اور دیگر کے تحت ایک ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔

بوکن نے کہاکہ ملزمین میں سے ایک کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ اس کی شناخت پردیپ یادو کے طور پر ہوئی ہے جسکی عمر25سال کے قریب ہے۔ وہ بھوانی ضلع کا مکین بتایاجارہا ہے مگر فی الحال وہ گرگاؤں کے راجیو نگر میں رہ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ دیگر ملزمین کی شناخت کرل گئی ہے اور انہیں بہت جلد گرفتاری کرنے کی کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوی الفور واقعہ کی وجوہات واضح نہیں ہوئی ہیں‘ انہوں نے مزید کہاکہ تمام تفصیلات سے آگاہی کاکام کیاجارہا ہے