گریجویٹ حلقہ محبوب نگر، رنگاریڈی، حیدرآباد کے کانگریس امیدوار ایس رام موہن ریڈی کی دفترِ سیاست آمد

   

نیوز ایڈیٹر عامر علی خان سے خیرسگالی ملاقات، ایم ایل سی انتخابات میں تائید و حمایت کی اپیل
حیدرآباد، 4 نومبر ]سیاست نیوز[ گریجویٹ حلقہ محبوب نگر، رنگاریڈی، حیدرآباد کے کانگریس امیدوار ایس رام موہن ریڈی نے آج شام دفترِ سیاست پہنچ کر نیوز ایڈیٹر عامر علی خان سے خیرسگالی ملاقات کی۔ اس موقع پر ریاست کے تازہ سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کانگریس حکومت کی مختلف اسکیمات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جا رہا ہے اور اندرا اماں ہاؤسنگ اسکیم و دیگر اسکیمات عوام کیلئے انتہائی معاون ثابت ہو رہی ہیں، جس سے ریاست کے عوام حکومت کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں۔ ایس رام موہن ریڈی نے عامر علی خان سے اپیل کی کہ وہ گریجویٹ کوٹہ ایم ایل سی انتخابات میں ان کی بھرپور تائید و حمایت کریں، کیونکہ حلقہ میں مسلم گریجویٹس کی بھاری تعداد موجود ہے ، لہٰذا وہ ان کی کامیابی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں۔ جناب عامر علی خان نے ایس رام موہن ریڈی کو یقین دلایا کہ وہ اس معاملے میں ان کی بھرپور تائید و حمایت کریں گے اور ساتھ ہی انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ انتخابی مہم میں تیزی پیدا کرتے ہوئے مسلم گریجویٹس، سرکاری ملازمین اور دیگر تنظیموں سے ملاقات کر کے تائید حاصل کریں۔ وہ بھی اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ اس موقع پر سابق ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔-2