گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات وقت سے پہلے کرانے پر کے سی آر کا غور

   

حیدرآباد 14 جولائی (سیاست نیوز) ایسی قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں کہ تلنگانہ حکومت اسمبلی چناؤ کی طرح میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کے انتخابات مقررہ میعاد کی تکمیل سے پہلے ہی کرادے گی۔ جی ایچ ایم سی کی مقررہ میعاد 2021 ء میں ختم ہوگی لیکن کے سی آر اس سال کے اواخر میں جی ایچ ایم سی کے انتخابات کرانے کے لئے سنجیدہ ہیں۔ چیف منسٹر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کے سی آر تمام انتخابات سے فارغ ہوکر باقی چار سال عوام کے مسائل حل کرنے اور ریاست کی ترقی کے لئے وقف ہوجانا چاہتے ہیں تاکہ بی جے پی سے لاحق خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹا جاسکے۔