گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15220 افراد کووڈ سے صحتیاب

   

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15220 لوگ کورونا وائرس (کووڈ -19) سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے مجموعی طور سے 43654064 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.57 فیصد ہے ۔صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت نے چہارشنبہ کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک مجموعی طور سے 208.57 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 9,062 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 44,286,256 ہو گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 6194 معاملے کم ہو کر 105058 ہو گئے ہیں۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.24 فیصد ہے ۔