گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 7495 نئے متاثرین

   

نئی دہلی: ملک میں کورونا وبا کے معاملات میں ایک بارپھر تیزی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے سات ہزار سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جو کہ گزشتہ روز سے زیادہ ہیں جہاں منگل کو نئے کیسز کی تعداد 6,317 تھی، وہیں بدھ نصف شب تک ان کی تعداد 7,495 درج کی گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 70 لاکھ 17 ہزار 671کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی ٹیکہ کاری کی کل تعداد ایک ارب 39 کروڑ 69 لاکھ 76 ہزار 774 ہوگئی ہے ۔وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے کل 236 معاملے سامنے آئے ہیں۔