گستاخانہ بیان کے خلاف گجرات میں بغیر اجازت احتجاج ، 20 گرفتار

   

احمدآباد : گستاخانہ بیان کے خلاف احمدآباد کے جوہا پورہ علاقہ میں احتجاج کیلئے جمع ہونے والے 20 افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہیکہ وہ بغیر اجازت احتجاج کررہے تھے۔ پولیس نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی تاہم وہ بضد رہے۔ پولیس کو ہجوم کو منتشر کرنے ہلکا لاٹھی چارج کرنا پڑا۔