نئی دہلی : بی جے پی سے معطل کیے جانے کے فوراً بعد، گستاخ نوپور شرما نے غیر مشروط طور پر اپنے وہ ریمارکس واپس لے لیے جو انھوں نے پیغمبر اسلام ؐپر کیے تھے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ’مہادیو‘ کی مسلسل توہین اور بے عزتی کی جارہی ہے۔ یہ طنزیہ انداز میں کہا جا رہا تھا کہ یہ ’شیولنگ‘ نہیں بلکہ ایک چشمہ ہے۔ (گیان واپی) شیولنگ کا دہلی میں سڑک کے کنارے لگے نشانوں اور کھمبوں سے موازنہ کر کے اس کا مذاق بھی اڑایا گیا۔ میں اپنے مہادیو کی اس مسلسل توہین اور بے عزتی کو برداشت نہیں کی اور اس کے جواب میں کچھ باتیں کہی تھیں۔ اگر میرے الفاظ سے کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں غیر مشروط طور پر اپنا بیان واپس لیتی ہوں۔ یہ میرا ارادہ کبھی نہیں تھا۔ کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی جائے۔