گلابی گیند سے مختلف چیلنج ہوگا : جیک

   


احمدآباد : ہندوستان کے صف اول کے اسپنر جیک لیچ نے کہا ہیکہ وہ ہندوستان کے خلاف احمدآباد میں منعقد شدنی ڈے نائیٹ ٹسٹ میں گلابی گیند سے اپنے نئے کردار کیلئے تیرا ہیں حالانکہ یہ ایک مختلف قسم کا چیلنج ہوگا۔ ہندوستان کے خلاف ابتدائی دو مقابلوں میں جیک نے بہتر مظاہرہ کیا ہے اور وہ گلابی گیند سے جہاں فاسٹ بولروں پر توجہ مرکوز ہوگی اس دوران بھی وہ بہتر مظاہرہ کیلئے پرعزم ہے۔ ہندوستان اور انگلینڈ نے ابتدائی دو مقابلوں میں فی کس ایک کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز کو1-1 سے برابر کردیا ہے اور وہ کل احمدآباد میں شروع ہونے والے تیسرے ٹسٹ میں شرکت کریں گی۔ جیک جو اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں کہ گلابی گیند میں راویتی سرخ گیند سے زیادہ سوئینگ رہتا ہے اور ان کا اس مقابلہ میں کردار مختلف ہوگا۔ اس خصوص میں اسکائی اسپورٹس سے اظہارخیال کرتے ہوئے جیک نے کہا کہ ہم حالات سے خود کو ہم آہنگ کرنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے تمام بنیادی قواعد پر محنت کی ہے اور امید ہیکہ یہ ہمارے لئے ایک شاندار مقابلہ ہوگا۔ دونوں ہی ٹیمیں اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیکہ مصنوعی روشنی میں گلابی گیند سے بالکل نئی پچ پر کرکٹ کا تجربہ بالکل مختلف ہوگا۔ انگلینڈ کی تیاری کے متعلق جیک نے کہا کہ ہم نے مصنوعی روشنی میں ایک بہتر سیشن مکمل کیا ہے اور امید ہیکہ یہ مشق ہمارے لئے فائدہ مند ہوگی۔