گلبرگہ میں رشتوں کیلئے دو بہ دو پروگرام کا انعقاد

   

3 ہزار سے زائد سرپرستوں کی شرکت، 73 خاندانوں کے درمیان ابتدائی بات چیت
گلبرگہ 5نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انڈیا بیت المال ٹرسٹ، گلبرگہ کے زیرِ اہتمام شادی کے خواہش مند مسلم نوجوانوں اور ان کے والدین کے لئے 12ویں دو بہ دو رشتوںکے پروگرام کاؤیکم نومبر کو کامیاب انعقاد میاجیسٹک گارڈن فنکشن ہال، قمر کالونی، رنگ روڈ، گلبرگہ میں عمل میں آیا۔اس پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد مسلم معاشرہ میں شادی کے خواہش مند لڑکے اور لڑکیوں کے لیے مناسب رشتوں کی تلاش اور انتخاب کے سلسلہمیں ایک بہتر اور مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، تاکہ والدین اور سرپرستوں کو باہمی ملاقات اور رشتوں کے تبادلہ کا موقع میسر آسکے۔اس موقع پر انڈیا بیت المال ٹرسٹ کے نائب صدرجناب محمد اقبال علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پروگرام کے دوران 506 نئے بائیو ڈاٹا ملے اور تصاویر موصول ہوئیں، جبکہ 3 ہزار سے زائد والدین نے پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹرسٹ کی جانب سے قائم کردہ کونسلنگ روم میں 73 خاندانوں کے درمیان ابتدائی بات چیت اور ملاقاتیں ہوئیں۔ امید ہے کہ ان ملاقاتوں کے مثبت نتائج برآؤمد ہوں گے اور کئی رشتے طے پانے کی راہ ہموار ہوگی۔محمد اقبال علی نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے والے تمام احباب، معاونین اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے پروگرام مسلم معاشرہ میں شادی کے خواہش مند نوجوانوں اور ان کے والدین کے لیے نہایت معاون ثابت ہوتے ہیں۔اس موقع پر عزیز احمد شحنہ، انڈیا بیت المال ٹرسٹ کے صدر محمد اعظم علی، حیدر علی باغبان کے علاوہ دیگر معزز شخصیات اور ٹرسٹ کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔