گلبرگہ میں شادیوں کے رشتوں کیلئے 3 جولائی کو دوبدوپروگرام

   

جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، شیخ شاہ محمد افضل الدین اور دیگر شرکت کریں گے

گلبرگہ : ممتاز سماجی خدمت گزار اورانڈیا بیت المال ٹرسٹ گلبرگہ کے نائب صدر جناب محمد اقبال علی کے صحافتی بیان کے بموجب مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کے شادیوںکے رشتوں کوبلا کسی معاوضہ کے، آسان بنانے کے لئے اس بار بھی مغل گارڈن فنکشن ہال ، ٹیپو سلطان چوک ، رنگ روڈ گلبرگہ میں بروز اتوار ، 3 جولائی بوقت 10بجے دن تا شا 4بجے لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین اور سرپرستوں کے مابین دو بہ دو ملاقات پروگرام منعقد کیا جائیگا۔ اس پروگرام میں ڈاکٹروں، انجنئیروں ، ایم بی اے، ، ایم سی اے ، کامیاب لڑکے لڑکیوں ، گریجویٹ ،پوسٹ گریجویٹ، بی ایڈ، پی یوسی ، ایس ایس ایل سی ، کامیاب عالمہ ، تاجران، اکائونٹنٹس ، سرکاری ملازمین ، اساتذہ و معلمات کے علاوہ بیوہ خواتین س مطلقہ خواتین کی دوسری شادیوں اور دیگر زمرہ کے رشتوں کو طئے کرنے کے لئے لڑکیوں اور اور لڑکوں کے والدین و متعلقین کی دو بدو ملاقاتیں کروائی جائیں گی ۔ اس اہم جلسہ کی صدارت جناب ظہیر الدین علی خان صاحب منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست حیدر آباد فرمائیں گے جب کہ ڈاکٹر شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی جانشین سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکن ، شیخ روضہ گلبرگہ بحیثیت مہمان خصوسی شرکت فرمائیں گے ۔ جناب اقبال علی جو اس پروگرام کے آرگنائیزربھی ہیں ، انھوں نے کہا ہے کہ پروگرام میں شرکت کے خواہشمند والدین ، و سرپرست اپنے لڑکوں اور الڑکیوں کی دو عدد تصویریں اور بائیو ڈیاٹا کے سا تھ30 جو ن2022تک انڈیا بیت المال کے صدر دفتر موقوعہ ایوان شاہی گلبرگہ یا اس کی شاخ موقوعہ روبہ رو مسجدخونی الاوہ ، مومن پورہ ، گلبرگہ پہنچ کر ان لڑکے لڑکیوں کے ناموں کے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا ہے کہ صرف بیرون گلبرگہ قیام پذیر لوگوں کے لئے پروگرام کے دن اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوںکے لئے رجسٹریشن کروانے کی سہولت حاصل رہے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے انڈیا بیت المال ٹرسٹ کے دفتر نزد مسجد ایوان شاہی ، ایوان شاہی کالونی ، گلبرگہ 585102(کرناٹک ) سے فون نمبرات 7892042142 ، , 9845203533اور 08472-25444 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔