گلبرگہ میں علیحدہ ریلوے ڈویژن کے قیام کا مطالبہ

   

گلبرگہ 14دسمبر:(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیشنل انڈسٹریز اینڈ کامرس کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ گلبرگہ میں ایک علیحدہ ریلوے ڈویژن کے طویل عرصہ سے کئے جانے والے مطالبہ کو پھر دہرایا جائے۔ اس ضمن مین منگل کے دن ایک صحافتی کانفرینس سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے ضلعی صدر امرناتھ پاٹل نے کہا ہے کہ اگر ایک ماہ کے اندر گلبرگہ میں ریلوے ڈویژن کے قیام کاعاجلانہ طور پر اعلان نہیں ہوتا ہے توکہ 25تا 30تنظیموں کے صدور مل کر احتجاج منظم کریں گے ۔ ریل روکو احتجاج کیا جائیگا اور گلبرگہ بند احتجاج بھی کیا جائیگا ۔ انھوں نے کہا ہے کہ کمیٹی اس ضمن میں سنٹرل ریولے کے جنرل منیجر انیل کمار لاہوٹی کو ایک یادداشت پیش کرے گی ۔ انھوں نے کہا کہ فی الحال یہ علاقہ تین ریلوے زونس میں بٹا ہوا ہے ۔ جس کے سبب ٹرینوں کی سہولیات حاسل کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔انھوں نے بتایا کہ واڑی ، شاہ آباد اور گلبرگہ کے ریلوے اسٹیشن تمام شولاپور ریلوے ڈویژن کے لئے 46فی صد آمدنی فراہم کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان علاقوں کے مسافرین کو کوئی خاص فائیدہ نہیں ہوتا۔ انھوں نے بتایا کہ سابق میں سال 2014میںہی حکومت نے گلبرگہ میں نئے ریلوے ڈویژن کے قیام اور اس کے لئے اراضی کی منظوری بھی دے دی تھی لیکن اس ضمن میں آج تک کوئی کوئی قدم نہیں اٹھا گیا ہے۔