گلزار حوض ، پتھر گٹی ، علی آباد میں آج برقی شٹ ڈاؤن

   

حیدرآباد ۔ /31 اگست (پریس نوٹ) اسسٹنٹ ڈیویژنل انجنیئر ، برقی چارمینار کے بموجب فیڈر کے مرمتی کام کے باعث یکم ستمبر کو 10 تا 11 بجے دن گلزار حوض ، پتھر گٹی ، چارکمان ، مٹی کا شیر ، 11 تا ایک بجے دن علی آباد ، راجنا باؤلی ، شیواجی نگر ، میکل بنڈہ ، لال دروازہ علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔