گلمرگ میں اسکائی انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کا منصوبہ

   

کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا انعقاد اچھی برفباری سے مشروط ، وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی میڈیا سے بات چیت

سری نگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ اگر آنے والے دنوں میں اچھی برف باری ہوئی تو گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا انعقاد مارچ کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں سکائی انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کے لئے منصوبے جاری ہیں۔وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار اتوار کے روز سیاحتی مقام گلمرگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں آج سے ہیلی اسکائی سیزن شروع ہوا۔انہوں نے کہاکہآج سے یہاں ہیلی سکائی سیزن شروع ہوا گرچہ اس سال اچھی برف باری نہیں ہوئی لیکن اس کے باوجود یہاں ہیلی سکائی شروع ہوئی ہے جو ہیلی سکائی نہیں کرتے ہیں وہ بھی یہاں نظارہ دیکھنے کے لئے آتے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسیکے مطابق اگلے تین چار دنوں کے دوران برف باری کا امکان ہے اس کے بعد سکائی فیڈریشن کے ماہرین کو یہاں معائنے کے لئے بھجیا جائے گااگر انہیں لگا تو کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا اعلان کیا جائے گا’۔عمر عبداللہ نے کہا کہ اس صورت میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا انعقاد مارچ کے پہلے ہفتہ میں کیا جائے گا کیونکہ اس کے بعد گرمی ہوگی جس کی وجہ سے پھر ان کھیلوں کو منعقد نہیں کیا جا سکتا ہے ۔بتادیں کہ گلمرگ میں 22 فروری سے شروع ہونے والی کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کو اچھی برف باری نہ ہونے کی وجہ سے موخر کیا گیا تھا۔اسکائی انفراسٹرکچر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سرمایہ کاروں کے ساتھ بات ہو رہی ہے اور وہ یہاں اسکائی انفراسٹرکچ رلگانے کے لئے تیار ہیں۔ماہ مبارک رمضان کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ اس ضمن میں ایک جائزہ میٹنگ کی جائے گی جس میں تمام تر تیاریوں جیسے بجلی، پانی، راشن وغیرہ کا جائزہ لیا جائے گا’۔


محبوبہ مفتی کی شراب کے خلاف دستخطی مہم کا آغاز
سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اتوار کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں شراب پر پابندی کے حق میں دستخطی مہم کا آغا کیا۔اس موقع پر سینئر لیڈر اور سابق قانون ساز ظہور احمد میر، پارٹی جنرل سیکری محمد خورشید عالم، موجودہا رکان اسمبلی وحید الرحمان اور رفیق احمد نائک کے علاوہ کئی کارکن موجود تھے ۔پارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پارٹی صدر نے ورکرز کنونشن کے دوران پلوامہ سے شراب کے خلاف ایک دستخطی مہم کا آغاز کیا جس میں لوگوں کے جذبات کے تئیں پی ڈی پی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ مہم پارٹی کے ایک مضبوط سیاسی دعوے کی نشاندہی کرتی ہے ۔محبوبہ مفتی نے بعد ازاں ورکز کنونشین سے خطاب کیا۔