گلناز کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے :آصف صدیقی

   

پرتاپ گڑھ : صوبہ بہار کے ضلع ویشالی کی گلناز پروین کے ساتھ جس طرح حیوانیت کر آگ لگا کر جلا کر ہلاک کر دیا گیا جو قابل مذمت ہے اس نے ملک کے حساس لوگوں کے ضمیر کو جنجھوڑ کررکھ دیا ہے _ تعجب کی بات تو یہ ہے کہ تین ہفتہ گزرجانے کے بعد بھی ابھی تک پولس سبھی ملزمان کو گرفتار کرنے سے قاصر ہے ۔سماج وادی پارٹی مہاراشٹر کے صوبائی نائب صدر و سینئر لیڈر آصف نظام الدین صدیقی نے اپنے رد عمل میں جاری پریس رلیز کے ذریعہ مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔ آصف نظام الدین صدیقی نے کہا کہ گلناز ایک یتیم لڑکی تھی جس کا فائدہ اٹھا کر گاؤں کے چند سماج دشمن عناصر نے اس کے ساتھ حیوانیت کی کوشش کی و نہ ماننے پر جلا کر ہلاک کر دیا۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی یہاں انسانی ذمہ داری ہے کہ وہ ملزمان کو جلد گرفتار کراکر سخت سے سخت سزا دلائیں ۔ملزمان پوری انسانیت اور سماج کے دشمن ہیں اگرسماج کا کوئی فرد کسی مجرم کا دفاع اس لیے کرتاہے کہ وہ اس کی ذات یا برادری سے تعلق رکھتا ہے تو اس کا یہ عمل انتہائی افسوس ناک اور حقیر ترین ہے ۔