گلوکارہ آشا بھوسلے دواخانہ میں شریک

   

ممبئی 11 اپریل ( ایجنسیز ) افسانوی گلوکارہ آشا بھوسلے کو آج شام ممبئی کے بریچ کینڈی ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے ۔ 92 سالہ آشا بھوسلے کو سینے کے انفیکشن اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر دواخانہ سے رجوع کیا گیا ۔ آشا بھوسلے کی نواسی زنائی بھوسلے نے سوشیل میڈیا پر یہ اطلاع دی ۔ زنائی بھوسلے نے سوشیل میڈیا پر تحریر کیا کہ ان کی نانی کو سینہ میں انفیکشن اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر دواخانہ سے رجوع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے اس وقت میں ان کی پرائیویسی کا احترام کرنے پر زور دیا اور کہا کہ علاج جاری ہے اور انہیں امید ہے کہ بہت جلد وہ ٹھیک ہوجائیں گی ۔