گلوکار ارجیت سنگھ نے 9 کروڑ مالیاتی 4 فلیٹس خریدے

   

ممبئی ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گلوکار ارجیت سنگھ نے ممبئی کے ورسوا علاقہ میں واقع ایک بلڈنگ میں چار فلیٹس خریدے ہیں جس کی مجموعی لاگت 9.10 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔ انہوں نے اسٹامپ ڈیوٹی کیلئے 54 لاکھ روپئے بھی ادا کئے ہیں۔ یہ فلیٹس اس عمارت کے ایک ہی فلور پر موجود ہیں۔