گلوکار محمد ذاکر حسین کا انتقال

   

رائے پور: وائس آف انڈیا کے مشہور گلوکار محمد ذاکر حسین کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ،جس کے بعد وہ جانبر نہ ہو سکے۔ گلوکار ذاکر حسین بلاس پور میں انتقال کرگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ذاکر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی۔ انہیں بچانے کی کوشش کی گئی لیکن یہ ممکن نہ ہوسکا۔ انہیں آج سہ پہر پرانی بستی کے عیدگاہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ محمد ذاکر حسین کے اچانک انتقال سے موسیقی کی دنیا کے ساتھ ساتھ ہر طرف سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ اپنی آواز کے جادو سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے محمد ذاکر حسین اپنی فیملی کے ساتھ بلاس پور گئے ہوئے تھے۔