گلگت بلتستان: گندائے پولنگ اسٹیشن میں آج دوبارہ ووٹنگ

   

بلتستان:گلگت بلتستان کے انتخابات کے سلسلے میں حلقہ جی بی اے 21 غذر 3 کے پولنگ اسٹیشن گندائے میں کل پولنگ ہو گی۔ریٹرننگ آفیسرعارف حسین کے مطابق مذکورہ حلقے کے پولنگ اسٹیشن میں پولنگ کل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ گندائے پولنگ اسٹیشن میں کل 908 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، جن میں سے 505 مرد اور 403 خواتین کل اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ریٹرننگ آفیسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ 15 نومبر کو گندائے پولنگ اسٹیشن کے پولنگ بکس شر پسند عناصر اٹھا کر لے گئے تھے اس لئے یہاں دوبارہ ووٹنگ کروائی جارہی ہے۔گلگت بلتستان انتخابات، کوئی پارٹی سادہ اکثریت حاصل نہ کرسکی، 7 آزاد ارکان کا کردار فیصلہ کن ہوگا۔پولنگ بکس شر پسند عناصر کے اٹھا کر لے جانے کی وجہ سے الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے گندائے پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔