گمبھی راؤ پیٹ میں گمشدہ لڑکی والدین کے حوالے

   

گمبھی راؤ پیٹ ۔ ایک تین سالہ گمشدہ لڑکی کو پولیس نے اس کے والدین کے حوالے کردیا جو اتفاقی طور پر آر ٹی سی بس میں سوار ہوکر گمبھی راؤ پیٹ پولیس کو دستیاب ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق کاماریڈی تا سدی پیٹ جانے والی آر ٹی سی بس میں مسافرین کو ایک تین سالہ لڑکی روتے ہوئے دکھائی دی جس کے ساتھ اس کے والدین نہیں تھے۔ آر ٹی سی بس مسافرین کو اس تین سالہ لڑکی کو گمبھی راؤ پیٹ پولیس کے حوالے کیا تھا جس کو سب انسپکٹر آف پولیس اے تروپتی سے سوشل میڈیا پر اس کی اطلاع عام کردی جس پر کاماریڈی پولیس جس کو پہلے ہی والدین کی جانب سے اپنی لڑکی کھو جانے کی شکایت درج کروائی گئی تھی جس پر کاما ریڈی پولیس نے لڑکی کے ماں باپ کو اس کی اطلاع دی اور لڑکی کے ماں باپ گمبھی راؤ پیٹ پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنی لڑکی کو حاصل کرلیا۔ لڑکی کے ماں نے نلا زون کریم نگر بس میں سوار ہونے کی کوشش میں تھی کہ اس کی لڑکی کاما ریڈی بس اسٹانڈ میں سدی پیٹ جانے والے بس میں سوار ہوگئی تھی۔ لڑکی کے افراد خاندان نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔