بلڈھانہ: مہاراشٹرا کے ئشیگاؤں تعلقہ کے گاؤں “ان” میں بالوں کے اچانک جھڑنے اور گنجے پن کی ایک عجیب و غریب بیماری کی وبا نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے ۔ اور عام لوگ اب ا س عجیب و غریب بیماری کو ‘ ٹکّل وائر’ کا نام دے رہے ہیں۔ اس بیماری کی شدت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ اب یہ بیماری شیگاؤں تعلقہ کی سرحدوں کو عبور کر کے پڑوسی ناندورا تعلقہ میں بھی پہنچ گئی ہے ، جہاں واڑی گاؤں میں سات مریض پائے گئے ہیں۔شیگاؤں تعلقہ میں گزشتہ پانچ دنوں سے بالوں کے گرنے اور گنجے پن کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، جس کے بعد حکومتی اداروں اور طبی ماہرین کی ٹیمیں متحرک ہوگئی ہیں۔ ناندورا تعلقہ کے واڑی گاؤں کے پانی کے نمونوں کی حیاتیاتی اور کیمیائی جانچ کے لیے نمونے بھیجے گئے ہیں، اور مریضوں کے بال، خون اور ناخنوں کے نمونے بھی جمع کیے گئے ہیں۔پہلے ہی شیگاؤں تعلقہ میں 127 کیسز رپورٹ ہوئے تھے ، جن میں اب 139 تک اضافہ ہوگیا، جب کہ جملہ تعداد 150ہوگئی ہے۔