آندھراپردیش ہائیکورٹ ڈیویژن بنچ کا فیصلہ
حیدرآباد ۔14 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش ہائی کورٹ نے گنٹور ضلع کے اپٹم گاؤں کے 14 افراد کو سنگل جج کی جانب سے دی گئی جرمانہ کی سزا کو برقرار رکھا ہے ۔ 14 دیہاتیوں نے سنگل جج کے فیصلہ کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔ ڈیویژن بنچ نے اپیل کو مسترد کرتے ہوئے سنگل جج کی جانب سے فی کس ایک لاکھ روپئے جرمانہ کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔ مکانات کے انہدام کے سلسلہ میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے بارے میں گاؤں والوں نے ہائی کورٹ کو گمراہ کیا تھا جس پر 14 درخواست گزاروں کے خلاف فی کس ایک لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیا گیا۔ سڑکوں کی توسیع کے نام پر حکومت نے مکانات کو حاصل کیا اور انہدامی کارروائی سے پہلے نوٹس جاری کی گئی تھی۔ درخواست گزاروں نے انہدامی کارروائی کی مخالفت میں ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی اور نوٹس نہ دیئے جانے کی شکایت کی تھی۔ عدالت نے درخواست گزاروںکو دی گئی سزا کو برقرار رکھا۔ ر