کولکتہ : صدر بی سی سی آئی اور سابق ہندوستانی کپتان سورو گنگولی کی ہفتہ کو ہلکے ہارٹ اٹیک بعد انجیوپلاسٹی کی گئی تاکہ شیریان میں رکاوٹ کو دور کیا جاسکے ۔ خانگی ووڈ لینڈس ہاسپٹل کی ڈاکٹر سروج منڈل نے کہا کہ کرکٹ اسٹار ہوش میں ہیں اور ان کی حالت پر نظر رکھی جارہی ہے ۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کے قلب کے تین والوو میں رکاوٹ کی تشخیص ہوئی ہے اور ایک رکاوٹ دور کرنے اسٹنٹ ڈالا گیا ۔۔