1,530 افراد کی نشاندہی، 724 افراد کی شی ٹیم سے کونسلنگ
حیدرآباد ۔ 26 ستمبر (سیاست نیوز) شہر میں گنیش جلوس کے دوران خواتین سے چھیڑچھاڑ کرنے والے منچلے 1,530 افراد کو پولیس کی جانب سے نشاندہی کی گئی اور ان میں 724 افراد کو شی ٹیم کی جانب سے کونسلنگ کی گئی۔ حیدرآباد شی ٹیم کی جانب سے قابل اعتراض حرکتیں اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے 48 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے گنیش جلوس کے پیش نظر شی ٹیم کو ذمہ داری دی گئی تھی اور جلوس میں شرکت کرنے والی خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے شہر بھر میں شی ٹیموں کو متحرک کردیا گیا تھا۔ شی ٹیم کی جانب سے عوامی بھیڑ والے مقامات پر کارروائیاں کی گئیں اور جلوس میں خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے بدغماش افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ع