گنیش وسرجن کے دوران نوجوان تالاب میں غرق

   

حیدرآباد17ستمبر(یواین آئی)گنیش مورتی وسرجن کے دوران نوجوان تالاب میں غرق ہوگیا۔یہ واقعہ نظام آباد کے لنگاریڈی پیٹا گاؤں میں پیر کی شام پیش آیا۔ نوجوان کی شناخت بی یسیا کے طورپر کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وہ دوستوں کے ساتھ مقامی تالاب میں گنیش مورتی کے وسرجن کیلئے گیا تھا اور اتفاقی طورپر مورتی سمیت پانی میں گر گیا۔ منگل کی صبح اس کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔