گن پارک یادگار شہیدان پر آر ٹی سی جے اے قائدین گرفتار

   

حیدرآباد7اکتوبر ( سیاست نیوز) آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے پیش نظر گن پارک پر شہیدان تلنگانہ کو خراج پیش کرنے پہنچے آر ٹی سی جے اے سی ذمہ داران کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ جے اے سی نے ہڑتال کے دوران آج دھرنا چوک اندرا پارک پر بھوک ہڑتال کے آغاز کا فیصلہ کیا تھا لیکن پولیس نے ان کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔ جے اے سی نے اجازت نہ ملنے پر اپنے دفتر پر راؤنڈ ٹیبل کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، اس قبل گن پارک پہنچ کر خراج پیش کرنے کی کوشش کی جس کے دوران پولیس نے جے اے سی لیڈرس اشوا دھاما ریڈی اور راج ریڈی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے انہیں مختلف پولیس اسٹیشن منتقل کرکے انہیں شام میں انہیں رہا کردیا۔