گوار کی پھلی گوشت

   

اجزا: گوشت آدھا کلو، گوار کی پھلی 200گرام، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک چمچ، پیاز دو عدد درمیانی، ہلدی آدھا چمچ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چمچ، پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چمچ، ہری مرچیں چار عدد، ہرادھنیا باریک چوپ دو چمچ، کوکنگ آئل آدھی پیالی۔
ترکیب:کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو گولڈن براؤن کریں پھر اس میں گوشت اور ادرک لہسن ڈال کر بھون لیں۔ جب گوشت کا رنگ تبدیل ہو جائے تو اس میں لال مرچ ،نمک،ہلدی ڈال کر آدھی پیالی پانی ڈالیں اور ہلکی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو اس کو بھون لیں اور اس میں چھوٹے ٹکڑے کی ہوئی گوارکی پھلی ڈال کر ہلکی آنچ پر پھلی گلنے تک پکائیے۔ تیل علیحدہ ہونے لگے تو اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ،ہری مرچ اور ہرادھنیا ڈال کر مکس کریں اور چولہے سے اتار لیں۔