گوالیار میں تین منزلہ عمارت میں آتشزدگی، تین افراد زخمی

   

گوالیار: مدھیہ پردیش میں گوالیار شہر کے جنک گنج تھانہ علاقہ کے خاصگی بازار میں واقع تین منزلہ عمارت میں آج علی الصبح اچانک آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں عمارت کے اندر موجود لوگوں کو بروقت باہر نکال لیا گیا، اس طرح ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ تاہم، اس حادثے میں دو فائر مین اور ایک بچہ زخمی ہو گئے اور انہیں جیاروگیہ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاصگی بازار میں تین منزلہ رہائشی عمارت ہے جس کے گراؤنڈ فلور پر دھاگے کی فیکٹری چل رہی ہے ۔ آج سویرے ا س میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور کچھ ہی دیر میں اس نے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عمارت میں موجود لوگوں کو بروقت باہر نکال لیا گیا، اس طرح ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ تاہم اس حادثے میں آگ بجھانے کے دوران دو فائر مین اور ایک بارہ سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔ تینوں کو جیاروگیہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ لگنے سے پہلے سلنڈر پھٹ گیا تھااور پھر مزید چار سلنڈر پھٹ گئے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور چند گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے سے عمارت میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ بتایا گیا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔ پولیس نے معاملے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہے ۔