گوا کیلئے کانگریس کے چھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان

   

نئی دہلی : کانگریس نے آج مدھیہ پردیش، گوا اور دادرا نگر حویلی میں لوک سبھا انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے مدھیہ پردیش کی تین لوک سبھا سیٹوں، گوا کی دو اور دادرا نگر حویلی کی ایک سیٹ پر امیدواروں کا اعلان کیا ہے ۔امیدواروں کے ناموں کی فہرست اس طرح ہے ۔ گوا: رماکانت کلب کو شمالی گوا لوک سبھا سیٹ کیلئے ٹکٹ دیا گیا ہے اور کیپٹن ویریاٹو فرنانڈس کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔