ممبئی : گودریج گروپ جو صابن اور گھریلو استعمال کی اشیاء سے لیکر ریئل اسٹیٹ تک پھیلا ہوا کاروبار ہے، اس کا 127 سال پرانا بانی خاندان اب دو حصوں میں تقسیم ہوچکا ہے۔ اس ضمن میں معاہدہ کے مطابق آدی گودریج اور ان کے بھائی ندیر نے گودریج انڈسٹریز اپنے پاس رکھی ہے جس میں پانچ لسٹیڈ کمپنیاں شامل ہیں۔ اس کے مقابل کزن جمشید اور سمیتا کو اَن لسٹیڈ گودریج اینڈ بوائس اور اس سے ملحق کمپنیوں کے ساتھ ساتھ کچھ اراضیات حاصل ہوئی ہیں جن میں ممبئی کی ایک قیمتی پراپرٹی شامل ہے۔