گورداسپور: پنجاب کے گورداسپور ضلع کے اونچا ٹکلا گاؤں کے مضافات میں تعینات بارڈر سیکورٹی فورس کی ٹیم نے پاکستانی ڈرون سے گرائے گئے ہتھیاروں کی ایک کھیپ برآمد کی ہے ۔بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے بدھ کو بتایا کہ منگل کی رات سرحد پر تعینات جوانوں نے پاکستان سے آنے والے ایک مشکوک ڈرون کی آواز سنی۔انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کی ٹیم نے فوری کارروائی کی اور مشتبہ ڈرون کی آواز کی سمت فائرنگ کی۔ فائرنگ کے دوران ٹیم نے قریبی علاقے میں کسی چیز کے گرنے کی آواز بھی سنی۔