چینائی 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) گورنر ٹاملناڈو بنواری لال پروہت، چیف منسٹر کے پلانی سوامی اور ڈپٹی چیف منسٹر او پنیر سیلوم نے اتوار کے دن توسیعی آیودھا پوجا میں وجیا دشمی کی مبارکباد ریاستی عوام کو پیش کرنے میں شرکت کی۔ راج بھون سے جاری کردہ پیام مبارکباد میں کہا گیا ہے کہ درگا کو بنی نوع انسان کے محافظ کی انسانی تجسیم سمجھا جاتا ہے اور دسہرہ کو نیکی کی قوتوں کے بدی کی قوتوں پر فتح پانے کی یادگار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اُنھوں نے ، چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر ٹاملناڈو نے ریاستی عوام کو مبارکباد پیش کی۔