گورنر سوندرا راجن سے آج شرمیلا کی ملاقات

   

حیدرآباد۔/30 نومبر، ( سیاست نیوز) وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا کل یکم ڈسمبر کو گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن سے ملاقات کریں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ صبح 11:30 بجے گورنر نے ملاقات کا وقت دیا ہے۔ پدیاترا کے دوران ورنگل میں ٹی آر ایس کارکنوں کے حملے اور حیدرآباد میں گرفتاری کے خلاف شرمیلا گورنر کو واقف کرائیں گی۔ گورنر سے شرمیلا کی ملاقات پر سیاسی حلقوں میں تجسس پیدا ہوچکا ہے۔ گورنر نے بیان جاری کرتے ہوئے شرمیلا پر حملہ اور گرفتاری کی مذمت کی تھی۔ واضح رہے کہ گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن کئی مسائل پر تلنگانہ حکومت کے ساتھ اختلافات کے ذریعہ متنازعہ بن چکی ہیں۔ر