گورنر سوندرا راجن پر سی پی آئی سکریٹری سامبا سیوا راؤ کی تنقید

   

سیاست کرنا ہو تو ٹاملناڈو جائیں
حیدآباد۔/9 نومبر، ( سیاست نیوز) سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری سامبا سیوا راؤ نے کہا کہ ریاستی گورنر کو حکومت کے قوانین کو منظوری کے بغیر واپس کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ ریاستی حکومت کے خلاف گورنر کی پریس کانفرنس اور تقررات سے متعلق بل پر اعتراضات کا حوالہ دیتے ہوئے سی پی آئی سکریٹری نے کہا کہ حکومت کے قوانین میں اگر کوئی اعتراضات ہوں تو گورنر وضاحت طلب کرسکتی ہیں لیکن جان بوجھ کر بلز کی منظوری میں رکاوٹ پیدا کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ کئی ماہ تک سرکاری بلز کو منظوری کے بغیر رکھنا جمہوریت کیلئے ٹھیک نہیں ہے اور گورنر اپنے دستوری اختیارات کی خلاف ورزی کررہی ہیں۔ سامبا سیوا راؤ نے کہا کہ گورنر کو دستوری طور پر بلز کی منظوری روکنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں گورنر محض ربر اسٹامپ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر گورنر کو سیاست کرنی ہے تو بی جے پی کا کھنڈوا پہن کر اپنی ریاست ٹاملناڈو میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں تلنگانہ عوام کے ساتھ ناانصافی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک بل پر اعتراض تھا تو دوسرے بلز کو روکنے کی کیا ضرورت تھی۔ر