تلنگانہ ہائی کورٹ میں درخواست، حکومت کو نوٹس کی اجرائی
حیدرآباد: گورنر کوٹہ کے تحت ارکان قانون ساز کونسل کی نامزدگی کو تلنگانہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ رکن کونسل کی حیثیت سے جی وینکنا ، بسوا راج ساریا اور دیانند کے تقرر کو چیلنج کرتے ہوئے مفاد عامہ کی درخواست دائر کی گئی۔ دھنا گوپال نامی شخص نے درخواست داخل کرتے ہوئے تقرر کو کالعدم کرنے کی اپیل کی۔ درخواست گزار نے کہا کہ ارکان کونسل کا انتخاب دستور کی خلاف ورزی ہے۔ دستور کے مروجہ قواعد کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔ درخواست گزار نے ریاستی کابینہ کی جانب سے ارکان کونسل کے ناموں کو دی گئی منظوری پر بھی اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو مرتبہ کونسل کی رکنیت کیلئے ان کا نام گورنر کے پاس پیش کیا گیا تھا لیکن حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی۔ درخواست گزار کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے حکومت کو نوٹس جاری کی ہے۔ آئندہ چار ہفتوں میں جوابی حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دی گئی۔