گورنر کیرالا کی عوام کونئے سال کی مبارکباد

   

ترواننتا پورم: کیرالا کے گورنر عارف محمد خان نے اتوار کو ریاست کے لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ ‘‘مجھے کیرالا کے لوگوں اور دنیا بھر کے دیگر کیرالائی باشندوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ‘‘میری دلی خواہش ہے کہ سال 2024 ہمارے اتحاد کو مضبوط کرے اور ہماری ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لیے افکار و عمل میں ہم آہنگی کی خوشی عطا کرے ۔