گوشہ محل کانگریس امیدوارہ سنیتا راؤ کو کامیاب بنانے کی اپیل

   

تلنگانہ اردو فورم و مظہر ایجوکیشن کی تہنیتی تقریب ، اسمعیل الرب انصاری
حیدرآباد ۔ 15 ۔ نومبر : ( راست ) : تلنگانہ اردو فورم و مظہر ایجوکیشن سوسائٹی ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب سے جناب محمد اسماعیل الرب انصاری المعروف اردو انصاری قائد کانگریس کی قیام گاہ واقع ہاوزنگ بورڈ کالونی معظم جاہی مارکٹ پر شریمتی سنیتا راؤ ایڈوکیٹ امیدوارہ حلقہ اسمبلی گوشہ محل کانگریس ، جناب مجیب اللہ شریف ایڈوکیٹ امیدوار کانگریس حلقہ چارمینار کے اعزاز میں تہنیتی تقریب منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر اردو فورم کی جانب سے محبان اردو سے پر زور اپیل کی گئی کہ اردو زبان کی ترقی کے لیے کانگریسی امیدواروں کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور مسٹر ریونت ریڈی صدر پردیش کانگریس تلنگانہ کے ہاتھوں کو مضبوط کریں اس جلسہ میں جناب ایس کے افضل الدین جنرل سکریٹری کانگریس کمیٹی محمد اسماعیل الرب انصاری اور کانگریس مہیلا لیڈر کوثر جہاں ، سید مجتبیٰ عابدی ، جناب محمد مسعودی علی ، ساجد بن عبدالعزیز اور سید ہاشم علوی ، مبین قادری ، محمد جہانگیر کے علاوہ دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔