گولڈن ایگل فیسٹیول کاآغاز

   

نئی دہلی / اولان باتور: منگولیا میں سیاحت اور قازق نسلی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے 19 واں گولڈن ایگل فیسٹیول ہفتہ کو شروع ہوا۔منگولیا، کرغزستان اور قازقستان کے شکاریوں کا ایک گروپ دو روزہ میلے میں اپنے خاص تربیت یافتہ گولڈن ایگلز کے ساتھ بھرواں جانوروں کو پکڑنے کا مقابلہ کرے گا، جس میں پرندوں اور ان کے تربیت دینے والوں دونوں کی مہارت کا مظاہرہ کیاجائے گا۔اس فیسٹویل میں قازق گھوڑوں کا کھیل اور روایتی قازق دستکاری، لباس اور خوراک بھی شامل ہوں گے ۔یہ فیسٹیول منگولیا میں سال میں دو بار موسم بہار اور خزاں میں منایا جاتا ہے ۔