گولڈ کی قیمتیں اگلے 12 مہینوں میں 52-53ہزار تک پہنچ سکتی ہیں۔ ایم او ایف ایس

,

   

نئی دہلی۔ گھریلو سونے کی قیمتیں توقع ہے کہ اگلے 12مہینوں میں 52,000-53,000تک اونچائی پر جاسکتی ہیں۔سال2021میں اس قیمتی دھات کی قیمت فی دس گرامس 47,000اور49,000تک پہنچ گئی تھیں۔ سال 2019میں تاہم سونے کی قیمت میں 52فیصد کا اضافہ جبکہ2020میں 25فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

موتی لال اوسوال فینانسل سروسیس کی نوٹ کے بموجب اس پچھلی دیوالی سے اس دیوالی تک خریدی کرنے والے اکٹھا کرنے کی موڈ میں دیکھائی دئے ہیں‘ او رپچھلے کچھ ماہ میں امریکی ڈالرس اور بانڈس کی میدان میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا ہے۔

بہرحال سال کے پہلے ششماہی کے دوران متوقع معیشت سے بہتر تفصیلات اور امریکہ فیڈرل ریزور کے ناعاقبت اندیش منظرنے زیادہ تر مارکٹ کے شرکاء کو کنارے پر رکھ دیاہے۔

اوردوسری جانب امریکہ فیڈرل کی پیش قدمی میں تبدیلی اور کمزور تفصیلات کے مجموعی کی وجہہ سے ”سونے کی قیمت میں دوبارہ اچھال ہوسکتا ہے۔

دیوالی2020کی طرح نہیں‘ اس سال کم تحدیدات ہیں‘ دوکانات کھلی ہیں اور اس سال مجموعی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہہ سے برآمد ستمبر کے آخر تک 740ٹن تک جاسکتی ہے“۔

حال ہی میں عالمی گولڈ کونسل کی تفصیلات سے یہ بات سامنے ائی ہے کہ ستمبر2021کے ؁ختم تک سہ ماہی مانگ میں 47فیصد تک سال درسال اضافہ ہوگا جو139.1ٹن تک متوقع ہے جو پچھلے سال کے 94.6ٹن کے موزانہ میں ہوگا۔

اس کے علاوہ سال در سال جولائی سے ستمبر2021کے دوران زیورات میں بھی 58فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔