گولی گوڑہ میں سیکل اسپیر پارٹس دوکان میں آگ

   

حیدرآباد ۔ /2 جنوری (سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین تجارتی علاقے گولی گوڑہ چمن میں پیش آئے ایک آتشزدگی کے واقعہ میں سائیکل اسپیر پارٹس کی دوکان میں آگ لگ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ رنجن سائیکل اسٹورس ساکن واقع گولی گوڑہ چمن مین روڈ میں اچانک آج صبح آگ لگ گئی ۔ مقامی عوام نے اس سلسلے میں متعلقہ پولیس کو آگاہ کیا جس پر گولی گوڑہ فائر اسٹیشن سے وابستہ فائر انجن کو طلب کرلیا گیا ۔ دو گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا ۔ افضل گنج پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔