حیدرآباد ۔یکم ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل سی آئی ڈی کے عہدہ سے سینئر آئی پی ایس عہدیدار گووند سنگھ کل وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوگئے۔ ریاستی حکومت نے گووند سنگھ کو کمشنر آف انکوائریز مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ گووند سنگھ نے آج بی آر کے بھون میں چیف سکریٹری سومیش کمار سے ملاقات کی۔ سومیش کمار نے نئی ذمہ داری سنبھالنے پر گووند سنگھ کو مبارکباد پیش کی۔ ر