گوٹیریس نیوزی لینڈ مسجد حملے پر حیران

   

اقوام متحدہ ۔ 16 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ا نٹونیو گوٹیر یس نے نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں دہشت گردانہ حملے سے حیران ہیں ۔اقوام متحدہ سربراہ کے ترجمان اسٹیفن دجارک نے بتایاکہ گوٹریس نے مساجد اور تمام عبادت گاہوں کے تقدس کو یاد کیا اور مسلمانوں کیلئے اس مقدس دن پر تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سوگوار اسلامی طبقے کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیں۔ انہوں نے کہا کہ سکریٹری جنرل نے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے اور عدم برداشت کی سبھی شکلوں اور پر تشدد شدت پسند ی کو ختم کرنے کے لئے عالمی سطح پر ایک ساتھ بہتر کام کرنے کی ضرورت کودوہریا۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے سواگوار کنبو ں ، حکومت اور نیوزی لینڈ کے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ۔