گوپال گنج میں تین پولیس اہلکارہلاک، 12 سے زائد زخمی

   

گوپال گنج: بہار کے ضلع گوپال گنج کے سدھولیہ تھانہ علاقے میں اتوار کو کنٹینر کی زد میں آکر تین پولیس اہلکاروں کی موت ہوگئی اور 12 سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ پولیس لائن سے تین بسوں میں سوار ضلعی فورس کے اہلکار انتخابات کرانے کے لیے سپول جا رہے تھے، راستہ میں بس کو روک کر ناشتہ کر رہے تھے کہ تب ہی ایک تیز رفتار کنٹینر نے بس کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ذرائع نے بتایا کہ اس حادثہ میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوئے۔
مرنے والوں کی شناخت اشوک اوراؤں، پون مہتو اوردگ وجے کے طور پر کی گئی ہے ۔ زخمیوں کو علاج کے لیے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔