گوڈسے کی سالگرہ کا جشن منانے والے ہندو مہاسبھا کے سورت سے تعلق رکھنے والے چھ لوگ تحویل میں

,

   

مبینہ طو ر پر مذکورہ تقریب کا انعقاد سمر عرف ہیرن ماشرو جو کہ اکھل بھارتیہ ہندومہاسبھا کا ایک رکن نے عمل میں لایاتھا‘ جو کہ ایک مندر کا پجاری بھی ہے۔

گجرات۔ سورت کے لیمبایت میں واقعہ سوریہ مکھی ہنومان مند ر میں اتوار کے روز مہاتماگاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی سالگرہ تقریب منانے والے اکھل بھارتیہ ہندومہاسبھا کے چھ کارکنوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

مبینہ طو ر پر مذکورہ تقریب کا انعقاد سمر عرف ہیرن ماشرو جو کہ اکھل بھارتیہ ہندومہاسبھا کا ایک رکن نے عمل میں لایاتھا‘ جو کہ ایک مندر کا پجاری بھی ہے۔خبر ہے کہ پندرہ سے زیادہ لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

منتظمین نے ایک مقامی ٹی وی چیانل کے کیمرہ پرسن کو بھی مدعو کیاتھا۔ ایک سو سے زیادہ چراغ لگائے گئے اور میٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی۔

ٹیلی ویثرن چیانل نے تقریب کی نشریات عمل میں لائی ہے اور سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوا۔پھر سورت پولیس نے سمرا اوردیگر پانچ کو اٹھایا‘جن کی شناخت والا بھارواڑ‘ وائیرل مالوی‘ ہتیش سونار‘ یوگیش پٹیل‘ منیش کالال اور تمام لیمبایت کے سنجے نگر کے رہنے والے ہیں جو ایک مندر ہے۔ بعدازاں انہیں ائی پی سی کی دفعہ153‘153اور153بی کے تحت گرفتار کرلیا۔

سورت پولیس کمشنر ستیش شرما نے کہاکہ ”مہاتماگاندھی بابائے قوم ہیں‘ اور لوگ ان کا احترام کرتے ہیں۔ اگر کوئی ناتھو رام گوڈسے کی سالگرہ تقریب منانے کے لئے لوگوں کو بھڑکائے گا تو یہ ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہوگا۔

ہم سخت کاروائی کریں گے۔ ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں وہ افواہوں پر توجہہ نہ دیں اور امن وامان کی برقراری کو یقینی بنائیں“۔ گرفتاری سے قبل انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے سمر ا نے کہاکہ”ہم نے ناتھو رام گوڈ سے کی سالگرہ تقریب مناکر کوئی غلطی نہیں کی ہے۔

جس طرح لوگ مہاتما گاندھی سے اپنی وابستگی بتاتے ہیں ویسے ہم نے اپنی وابستگی گوڈ سے بتائی ہے اور ہم نے اس کے لئے گوڈسے کی سالگرہ تقریب منائی۔پہلی مرتبہ ہم نے یہ تقریب منائی ہے“

کانگریس گوڈسے کی سالگرہ تقریب منانے کے واقعہ کی مذمت کی۔