نئی دہلی : گوگل میپ نے ایک بار پھر دھوکہ دے دیا،تاہم اس کا شکار پولیس بن گئی۔ میڈیا کے مطابق ریاست آسام کی پولیس ایک علاقہ میں ملزم کو پکڑنے کیلئے چھاپہ مارنے جا رہی تھی کہ گوگل میپ نے 16 رکنی ٹیم کو پڑوسی ریاست ناگالینڈ پہنچا دیا۔ مقامی لوگوں نے سادہ لباس میں مسلح افراد کو ڈاکو سمجھ کر ٹیم پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوگیا۔
جب کہ انہیں رات بھر یرغمال بنائے رکھاگیا۔اطلاع ملنے پر ہیڈکوارٹر کی جانب سے ٹیم بھیجی گئی، جس نے مقامیوںکو حقیقت سے آگاہ کر کے یرغمالی پولیس اہلکاروں کو رہا کرایا۔