گوگل کے چیاٹ بوٹ ’بارڈ‘ کی ایک غلطیکمپنی کو 100 ارب ڈالر کا نقصان

   

نیویارک : دنیا کے مشہور ترین سرچ انجن گوگل کے حال ہی میں متعارف کردہ چیاٹ بوٹ سے ہونے والی غلطی کی وجہ سے کمپنی کو 100 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔رائٹرز کے مطابق گوگل نے چہارشنبہ کو مصنوعی ذہانت سے چلنے والے اپنے چیاٹ بوٹ بارڈ کی تعارفی ویڈیو جاری کی۔ اس ویڈیو میں نشان دہی کی گئی کہ چیاٹ بوٹ ’بارڈ‘ نے یہ معلومات درست فراہم نہیں کیں کہ نظامِ شمسی سے باہر کسی سیارے کی سب سے پہلے کس سٹیلائٹ یا دور بین کے ذریعے تصویر لی گئی تھی۔بارڈ کی اس غلطی کے بعد خبر کے مطابق گوگل کے شیئرز میں چہارشنبہ کو ریگولر ٹریڈنگ میں نو فی صد تک کمی آئی۔یوں گوگل کی پیرنٹ کمپنی ‘الفا بیٹ کارپوریشن’ کو بھاری نقصان ہوا ہے۔