گوہاٹی میں جاپانی طالب علم کی مبینہ خودکشی

   

گوہاٹی 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک جاپانی طالب علم جو ایکس چینج پروگرام کے تحت آئی آئی ٹی گوہاٹی میں زیرتعلیم تھا، کی نعش ہاسٹل روم میں پائی گئی۔ پولیس ذرائع نے آج یہ بات بتائی۔ پولیس کے مطابق متوفی طالب علم کی شناخت 22 سالہ کوٹا اونوڈا کی حیثیت سے کی گئی ہے جس کی نعش ہاسٹل کے باتھ روم کے وینٹی لیٹرس میں لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے موقع پر پہونچ کر نعش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے دواخانہ منتقل کردیا۔ بعدازاں دہلی میں واقع جاپانی ایمبیسی کو بھی اِس کی اطلاع کردی گئی جس نے کہاکہ اِس سلسلہ میں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید تحقیقات کی جائیں گی۔