گڈفرائی ڈے کو تعطیل عام قرار دینے ہائی کورٹ کا فیصلہ

   

ممبئی ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف جسٹس پردیپ نندرائنگ اور جسٹس این این جمعدار نے دو مرکزی زیر انتظام علاقوں دادرا ۔ نگر حویلی اور دیو ۔ دمن کے انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ گڈفرائی ڈے کے دن تعطیل عام کا اعلان کریں ۔ اس سے قبل ان دونوں علاقوں کے انتظامیہ نے گڈ فرائی ڈے کو اختیاری تعطیل کا اعلان کیا تھا ۔ آئی آئی ٹیز کی عیسائی برادری نے اس ماہ کے اوائل میں مفاد عامہ کی ایک درخواست عدالت میں داخل کی تھی اور انتظامیہ کے اعلان کو چیلنج کیا تھا ۔ متعلقہ برادری کے وکیل ہریش جگتنائی نے بیان کیا کہ ان مرکزی زیر انتظام ریاستوں میں اگرچہ عیسائیوں کی آبادی 2 فیصد ہے لیکن سیکولرازم کے اصولوں کا یہ تقاضہ ہے کہ اقلیتی برادری کے احساسات کا بھی لحاظ کیا جائے اور ان کی تعداد کو نہ دیکھا جائے ۔۔